مری (نامہ نگار خصوصی) مری کے مختلف مقامات پر تیز رفتاری کے باعث دو حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین ک حالت تشویشناک ہے ۔ایسے میں پہلا حادثہ پنڈی مری جی ٹی روڈ پر چھتر کے قریب دو کیری بولان گاڑیوں کے آپس میں تصادم کے نتیجے پیش آیا جس میں ریسکیوا ہلکارو ں نے بروقت موقع پر پہنچتے ہوے تین افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ تین شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال میں پہنچا دیا ۔اس طرح دوسرا حادثہ سری نگر روڈ پر پر علیوٹ کے قریب ایک کوسٹر تیز رفتاری کے باعث قابو نہ پاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گئی ۔یہ کوسٹر راولپنڈی سے مظفرآباد کی جانب جا رہی تھی ۔ حادثہ کی شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ۔ایسے میں ریسکیو 1122 مری کے اہلکارں نے بر وقت موقع پر پہنچتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا د فراہم کرتے ہوے ٹریفک پولیس کو واقع سے آگاہ کیا۔