کھنڈہ(نامہ نگار )پا کستا ن پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک عبداللہ سیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی ممکن نہیں پیپلز پارٹی اپنے بانی قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے نظریہ پر ثابت قدمی سے عمل پیراہے گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کی مدبرانہ قیادت میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا وہ گزشتہ روز ,,نوائے وقت ,,سے گفتگوکررہے تھے انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں صوبائی حکومت اپنے منشور و ایجنڈا کو عملی جامہ پہنارہی ہے بلوچستان میں بھی پارٹی قیادت انقلابی اصلاحات کے ذریعے صوبہ کوترقی و عوامی خوشحالی کیلیے کوشاں ہے وفاق ,پنجاب اور کے پی میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو ملک بھر میں یکساں ترقی کے مواقع میسر ہوتے ہم چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سرگرم عمل ہیں اور عوامی خدمت کا عملی و جمہوریت کے فروغ کی جدوجہد آگے بڑھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں بھی شدید منفی پروپیگنڈہ کیا گیا قیادت کی کردار کشی کی منظم مہم چلائی گئی اور پارٹی کی عوامی مقبولیت کم کرنے کی خاطر ہر حربہ استعمال کیا گیا۔