تمام جماعتوں کو ملکر پاکستان کو مستحکم بنانا ہو گا، پیر سید حیدر عباس گیلانی

Nov 13, 2024

چکوال(نمائندہ خصوصی)تمام جماعتوں کو ملکر پاکستان کو مستحکم بنانا ہو گا پاکستان کے موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر خالصتا ملک کا سوچنا ہو گا ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر جمہوری وطن پارٹی پیر سید حیدر عباس گیلانی اوکاڑہ نے ضلعی صدر ملک ظفر اقبال کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کرنے کے بعد نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے جس سے دشمن پاکستان ایسی صورتحال سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے پاک فوج اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس ملک کا دفاع مضبوط بنارہی ہے آخر میں انہوں نے ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا کرائی اس موقع پر صدر ٹرانسپورٹ یونین راولپنڈی ملک ضیا الحق، مہران ظفر ملک سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

مزیدخبریں