کلرسیداں(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ کارکن تیار ہیں عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلاوٹ سموٹ میں برطانیہ سے آئے چوہدری عبدالغفور کی رھائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری محمد فاروق،چوہدری محمد مسعود و دیگر بھی موجود تھے چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ آج ملک پر وہ لوگ حکمرانی کر رہے ہیں جنہیں عوام نے عام انتخابات میں بدترین شکست سے دوچار کیا تھا ان میں ذرا سی بھی اخلاقی جرآت ہوتی تو یہ حلف لینے سے انکار کر دیتے انہوں نے کہا کہ ہماری منتخب حکومت کو طاقت کے زور پر ختم کیا گیا انتخابات میں ہمارا انتخابی نشان ہم سے چھین لیا گیا ہمیں انتخابی مہم کے حق سے محروم رکھا گیا عجیب و غریب نشانات پر ہم نے الیکشن لڑا مگر عوام نے پوری قوت سے عمران خان کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی ہمارے لوگ فارم 45 پر الیکشن جیت کر فارم 47 میں ہار گئے جس کے نتیجے میں شکست خوردہ لوگوں کو اقتدار سونپ کر عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کیا گیا یہ لوگ عوامی حمایت سے محروم ہیں ہم کل کی طرح آج بھی تیار ہیں جب بھی عمران خان کال دیں گے ۔