گوجرخان پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا 

 گوجرخان (نامہ نگار) پولیس تھانہ گوجرخان نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا چند دن قبل چکوال کے رہاشی قیصر شہزاد کو نامعلوم افراد قتل کر کے اس کی لاش کو گلیانہ پل سے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے تھے جس کے قتل کا مقدمہ محمد اویس کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لیے ایس ایچ او تھانہ گجر خان راجہ تصدق الرحمان نے فوری طور پر تمام حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا تو اصل ملزمان تک جا پہنچے ڈی ایس پی گوجرخان محمود الحسن رانا نے اس قتل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قیصر شہزاد جو کہ گوجر خان میں گلیانہ کے قریب ایک مل میں ملازم تھا اور چکوال کا رہائشی تھا اس کے قتل کی اطلاع پاکر گلیانہ پل پہنچے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا اور اس کی تفتیش جو کہ راجہ تصدق رحمن نے کی سات یوم کے اندر اس اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے اصل ملزمان کو گرفتار کر لیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔

ای پیپر دی نیشن