اسلام آباد(نامہ نگار)ادھوال کی ممتاز شخصیت قاضی نور عالم کے صاحب زادے قاضی حمیدعالم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، انہیں منگل کی شب بعد نماز عشا بھال چونترہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں سماجی ، عوامی ، کاروباری اور علم و ادب کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ دریں اثنا صدرسوشل ویلفیئر کونسل شاہد محمود جعفری ایڈووکیٹ اور نائب صدر منشی عبد الوحید نیقاضی حمیدعالم کی رحلت پر تعزیت کی اور انکی جدائی کوعلاقہ کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔