راولپنڈی (نیوز ڈیسک) صدر مدرس قاری محمد حسین امام مسجد جامع مسجد چوک چونگی نمبر 22 راولپنڈی کینٹ کی دینی خدمات کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار علماء وکلاء سیاسی زعماء نے مرحوم کے لئے منعقدہ دعائے مغفرت کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اہل محبت اور وابستگان دارالعلوم اسلامیہ کے دوستوں کو اللہ اجر عظیم دے۔ مدرس انتظامیہ نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صلوۃ جنازہ اور بعدازاں دعائے مغفرت تقریب میں شریک ہوئے۔