گوجر خان، ڈیرہ حضرت میاں ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری سرجیکل آئی کیمپ ختم 

 گوجرخان (نامہ نگار)گوجر خان میں ڈیرہ حضرت میاں ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری سرجیکل آئی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا اس تین روزہ فری آئی کیمپ میں 1390 مریضوں کا فری چیک اپ جبکہ 1260 مریضوں کے کمپیوٹر کے ذریعے معائنہ کیا گیا 31 مریضوں کی سرجری کی گئی  میو ہسپتال لاہور کے ماہر سرجنز نے مریضوں کے آپریشنز بذریعہ فیکو مشینری کئے اس موقع پر برطانیہ سے آئی ہوئی سماجی کارکن محترمہ شازدہ احمد خانم اور نائلہ تبسم نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو خوش آمدید کہا کیمپ کے نگران ملک عابد حسین اعوان نے کہاکہ گوجر خان کے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے اور سب سے بڑا مسئلہ لوگوں میںآنکھوں کے علاج کے حوالے سے آگاہی نہ ہونا ہے کیمپ کے اختتام پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے دیہاتی علاقوں میں آگاہی کی کمی ہے اور لوگ یہ فرض کرلیتے ہیں کہ بڑھتی عمر کے ساتھ اندھا ہو جانا ان کا مقدر ہے لیکن یہ بات درست نہیں بلکہ سفید اور کالے موتیے کا بروقت آپریشن و علاج تا دم مرگ ان کی آنکھوں کی بینائی کو بحال رکھ سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن