دینی درسگاہیں اسلام کا قلعہ، نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے،عمران الیاس

اڈیالہ (نامہ نگار)دینی درسگاہیں اسلام کا قلعہ ہیں نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے مدرس المدینہ کی تقریب سنگ بنیاد میں شرکت اپنے لئے باعث سعادت سمجھتا ہوں۔ ہر ممکن تعاون دینی مدارس سے جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری عمران الیاس ایم پی اے و ممبر قائمہ کمیٹی داخلہ و جیل خانہ جات نے گرجا گاں میں مدرس المدینہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سینیئر رہنما مسلم لیگ ن چک جلال دین وسیم گوگا، اور سابقہ کونسلر ملک عمران بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن