کھنڈہ(نامہ نگار)پا کستان مسلم لیگ ن ضلع اٹک کے سرکردہ رہنما عابد عزیز ایڈوو کیٹ نے کہا ہے مشکلا ت اور قربانیوں کی لمبی مسافت کے بعد ن لیگ آج برسر اقتدار ہے پارٹی قیادت نے سابقہ دور میں جھوٹے کیسز میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھی جس کا ثمر ہے کہ قوم نے ن لیگ کو دوبارہ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر کردار اداکرنے کا موقع دیا وہ گزشتہ روز یہاں ,,نوائے وقت ,,سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ قائد میاں نوازشریف کے وژن کی تکمیل کے لیے آج وفاق اور پنجاب میں حکومتی پلیٹ فارم سے بھرپور خدمات سرانجام دی جارہی ہیں وزیر اعظم میاں شہبازشریف اور انکی کابینہ ملک کو درپیش مسائل و بحرانوں کاتیزی سے خاتمہ یقینی بنارہی ہے جبکہ پنجاب میں وزیر اعلی مریم نوازشریف کی قیادت میں صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلندکرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نوازشریف صوبہ کی عوام کے لیے امید کی کرن بن چکی ہیں ہم انکے مشکور ہیں کہ انہوں نے اٹک میں ترقیاتی کاموں کے لیے خطیر فنڈز فراہم کیے ۔