تجاوزات کیخلاف آپریشن ،مری کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران کی سٹیشن کمانڈر سے ملاقات

مری(بیورو رپورٹ) مری کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور تاجروں کی مری میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور سکشن فور کے نفاذ کے حوالے سے حوالے سے سٹیشن کمانڈر مری برگیڈیر احمد نواز سے ملاقات کی وفد میں چیئرمین انجن تاجر ان مرزا سہیل بیگ صدر سہراب عباسی وائس پریذیڈ نٹ کینٹ بورڈ راجہ اکمل نواز عبدالحمید عباسی ہمایوں مرتضی اور تاج بخاری بھی شامل تھے وفد نے ملاقات کے دوران انہیں اس سلسلہ میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا وفد کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر آپریشن سے لوگوں میں اشتعال پیدا ہو رہا ہے جو کہ کسی تصادم کا باعث بھی بن سکتا ہے کجھ ناعاقبت اندیش لوگ اس آپریشن کو پاک فوج کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں سٹیشن کمانڈر برگیڈئر احمد نواز نے کہا کہ کسی بھی آپریشن سے پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں یہ مری انتظا میہ کا معاملہ ہے اور وہی اس کو حل کرنے کے مجاز ہیں اسی طرح جھیکا گلی بازار کے حوالے سے وفد نے کہا کہ جھیکا گلی بازار کو ختم کیے بغیر روڈ نکالے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن