فتح جنگ(نامہ نگار)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کی گورنر پنجاب سردا ر سلیم حیدر خان سے ملاقات،گورنر پنجاب کے حلقے میں سکولوں کی مخدوش عمارات تعلیمی سہولیات کی فراہمی سمیت اہم امور بارے تبادلہ خیال،تحصیل صدر پیپلزپارٹی سردار ظہیر خان کھٹڑ بھی موجود تھے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو ضلع اٹک بالخصوص حلقہ این اے 50میں سرکاری تعلیمی اداروں میں ناکافی تعلیمی سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا صوبائی وزیر تعلیم نے یقین دہانی کرائی کہ گورنر پنجاب کے حلقے میں موجود سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارات کا جلد سروے کرایا جائے گا جن سکولوں کی عمارات کی حالت خستہ ان کی تعمیر و مرمت سکولوں میں دیگر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے تحصیل صدر پیپلزپارٹی سردار ظہیر خان کھٹڑ نے اس موقع پر حلقہ این اے 50اور تحصیل فتح جنگ میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کے حوالے سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا وزیر تعلیم نے یقین دلایا کہ ان کی جانب سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی جلد از جلد حل کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں گے انھوں نے گورنر پنجاب سے بھی تبادلہ خیال کیا اور تمام معامات مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق کیا۔