راولپنڈی (جنرل رپورٹر) جن اضلاع میں سموگ نہیں ہے وہاں تعلیمی ادارے بند کرنا سمجھ سے بالاتر اقدا م ہے ۔ ایمرجنسی تعطیلات کا اختیار ہر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو دیا جائے ۔ راولپنڈی سمیت کئی اضلاع میں سموگ کا کوئی مسئلہ نہیں کہ سکولوں کو بند کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر ایڈوائزری کونسل چوہدری محمد طیب، پا کستان چمبرآف ایجوکیشن کے صدر محمدآصف نے حکومت پنجاب کی جانب سے سکولوں میں دی جانے والے چھٹیوں کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔ پاکستان چمبر آف ایجوکیشن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو سکولوں کو بند کرنے سے پہلے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنی چاہیے ۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سیشن اختتام کو ہے اور بچوں کا سلیبس انتہائی نازک موڑ پر ہے تعلیمی اداروں کی پلاننگ ساری متاثر ہو گئی ہے ۔ پاکستان چمبرآف ایجوکیشن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں سالانہ کیلنڈر بنا کر دے جس کے مطابق سلیبس مکمل کیا جا سکے۔