راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق چیئرمین میر حیدر کالونی یوسی 90چک جلال دین اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے دیرینہ ساتھی ملک لیاقت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14نومبر کوکینٹ میں ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمر6 میں ہونیوالے الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار طارق محمود کو جتوانے کیلئے موجودہ حکومت کے ممبر قومی اسمبلی، ایم پی ایز ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے کارکن پیرزادہ ذیشان علی کو ہرانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اس وقت سخت مایوسی کا شکار ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا۔ہم چوہدری نثار علی خان کی قیادت میں متحد ہیں ۔