راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مرکزی انجمن تاجران کے رہنمائوں نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سے ملاقات کے بعد 13 نومبر کے احتجاج کی کال واپس لے لی سٹیشن ہیڈ کوارٹر میں سٹیشن کمانڈر بریگیڈیر احمد نواز ، AQ کرنل سجاد اور سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی سید علی عرفان رضوی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں تاجروں نے اپنا موقف پیش کیا کہ موجودہ حالات میں روڈ کی بندش اور کام کی سست روی سے تاجر طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے پارکنگ کے لیے مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے نئے پلان پر عملدرآمد نا ممکن ہے۔ انجمن تاجران کینٹ صدر کی آرائش اور ڈویلپمنٹ کے کاموں میں آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرے تاجروں کے وفد میں مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے صدر شیخ حفیظ ، جنرل سیکریٹری ظفر قادری، آل پاکستان موبائل فون یونین کے جنرل سیکریٹری منیر بیگ مرزا، سینئر نائب صدر کینٹ مشتاق خان ، نائب صدر سٹی سینٹر محمد عرفان بھٹی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سنگا پور پلازہ راجہ علی دھنیال، سینئر نائب صدر علی اصغر اعوان ، صدر رانیہ مال چوہدری محمد حسین ، نائب صدر کینٹ حسن مصطفی ، صدر برکت پلازہ وجہیہ الدین شریک تھے۔