حکومت دھویں دارانڈسٹری اوریورو ٹو آئل پر ایک ماہ کیلئے پابندی لگائے،سکینہ تاج

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کی صدر سکینہ تاج نے کہا کہ سموگ کیوجہ سے پنجاب بھر میں تعلیمی نظام کی بندش بنیادی آئینی حق کے منافی ہے،سموگ وآلودگی کے زمیدارکرپٹ ادارے، دھواں دار انڈسٹریز، فوسل فیولز، دھواں دار ٹرانسپورٹ ہے،حکومت دھویں دارانڈسٹری اوریورو ٹو آئل پر ایک ماہ کیلئے پابندی لگائے،گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سکینہ تاج نے کہا کہ، راولپنڈی ڈویڑن میں سموگ کی صورتحال اتنی خراب نہیں ہے،فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے،آرٹیکل 25-A  کے تحت تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا آئینی حق ہے،جوکسی صورت معطل نہیں ہو سکتا ہے، تعطیلات سے تعلیمی اداروں میں مڈٹرم امتحانات کا شیڈول متاثر ہوگا اور تعلیمی سیشن محض 100 دنوں سے بھی کم رہ جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن