راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان انٹر میڈیٹ سیکنڈ اینول 2024کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی عملے کی حاضری اور کلر کٹ لسٹ کے مطابق امیدواران کی شناخت کو چیک کیااورکہا کہ میرٹ اور شفافیت کی بنا پر نقل مافیا کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔ آئندہ بھی نقل مافیا کے خلاف سخت حکمتِ عملی اپنائیں گے اور کسی صورت اس کو سر اٹھانے نہیں دیں گے،کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر4لیاقت روڈراولپنڈی، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج پولیس اسٹیشن روڈ صدر راولپنڈی، گورنمنٹ ہائی سکول ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی کا دورہ کیا اورامیدواران کی رولنمبر سلپس، بیٹھنے کا پلان اور روشنی کے انتظامات کو چیک کیا۔