انسداد سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2صنعتی یونٹس سیل،9لاکھ جرمانہ

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) جنوری 2024 سے اکتوبر 2024 تک ضلع راولپنڈی کے لیے انسداد سموگ سرگرمیوں کے سلسلے میں انسداد سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا جبکہ خلاف ورزی پر صنعتی یونٹس پر9لاکھ جرمانہ کیا گیا۔ رواں برس 240 اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا جبکہ انسداد سموگ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر  اینٹوں کے بھٹوں مالکان پر 81 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح 07 پائرولیسس کو مسمار کر دیا گیا جبکہ 9لاکھ  جرمانہ کیا گہا۔ انسداد سموگ اقدامات کے سلسلے میں 5ہزار 7سو 92گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ 2ہزار 7سو 11کو چالان کیا گیا: 55 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا اور  441 کو گرفتار کیا گیا۔ جولائی سے رواں ماہ تک 19 ہزار سے زائد گاڑیوں نے وکس سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ ڈی سی راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد سموگ اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس متحرک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن