ایچ ای سی کا ملازمین کیلئے ویمن ایمپاورمنٹ مینٹورنگ پروگرام کا آغاز

Nov 13, 2024

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ +خبرنگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) پاکستان نے خواتین ملازمین کے لئے ویمن ایمپاورمنٹ مینٹورنگ پروگرام (ڈبلیو ای ایم پی ) کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد اعلی تعلیمی شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو ان کی ملازمت کے دوران درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں معاونت فراہم کرے گا۔ یہ پروگرام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (این اے ایچ ای )، ایچ ای سی کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ ان پاکستان  (ایچ ای ڈی پی) پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین ملازمین کو تعلیمی شعبے میں ترقی کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں ان کے ذاتی اور پیشہ ورانہ مقاصد کے حصول کے لئے بااختیار بنانا ہے۔ یہ پروگرام خواتین کی کمیونیکیشن، نیٹ ورکنگ، اور تنازعات کے حل کی صلاحیتوں میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے متعلقہ شعبوں میں مثر قیادت بننے میں مدد فراہم کرے گا۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ضیا الحق قیوم، مینیجنگ ڈائریکٹر این اے ایچ ای محترمہ نور آمنہ ملک، اور عالمی شراکت داروں، ورلڈ بینک، یو ایس ایڈ، برٹش کونسل پاکستان کی اعلی قیادت، وائس چانسلرز، ایچ ای سی اور مقامی تعلیمی اداروں کی سینئر انتظامیہ اور متعدد سرکاری یونیورسٹیوں کے حکام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے ایچ ای سی اور این اے ایچ ای کے اس اقدام کو بھرپور سراہا جس کا مقصد تعلیمی شعبے میں خواتین کی نمائندگی، صلاحیت سازی اور قیادت کو فروغ دینا ہے۔

مزیدخبریں