مسلم امہ کویک جہت ہو کر باطل قوتوں کیخلاف صف آرا ہونے کی ضرورت ،علامہ حسین مقدسی 

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ مسلم امہ یک جہت ہو کر باطل قوتوں کیخلاف صف آرا ہونے کی اشد ضرورت ہے،عرب لیگ، او آئی سی اجلاس کو نشستند گفتند برخاستند تک محدود نہ رکھیں، اسرائیلی جارجیت اوربھارتی مظالم کے خلاف عرب لیگ، اسلامی سربراہی کانفرنس کے اراکین کوسر جوڑ کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرناہوگا،ملک بھر سمیت بلوچستان میں دہشت گردوں کا مکمل قلع قمع کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل سے ملک کو امن و استحکام کی جانب واپس لوٹایا جا سکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتہ عظمت محمدوآل محمدکے آغازپرمجلس فاطمیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغامقدسی نے واضح کیاکہ اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، مسلم امہ کو اب عملیت پسندی سے کام لینا ہو گا، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی جائے تو مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، اگر مسلم حکمران  کشمیری اور فلسطینی بھائیوں پر جاری مظالم روکنے کے لیے اسرائیل اور بھارت کے خلاف واضح دو ٹوک موقف اپنا ہوگا،وگرنہ کھوکھلے بیانات سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ مسلمان کچھ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن