اسلام آباد(خبرنگار) وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈنیٹر برائے وزارت قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ برطانوی ہائی کمیشن نے ملاقات کی ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب اور ڈی جی ہیلتھ بھی شریک ہوئے ملاقات میں صحت کے شعبے میں جاری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی اور صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق ہواڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نے کہا کہ حکومت برطانیہ کی صحت کے شعبے میں جاری تکنیکی تعاون اور سپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں برطانوی حکومت اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کا وزارت سے انمول تکنیکی تعاون پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں برطانوی معاونت اور غیر متزلزل تعاون صحت اور آبادی کے ہمارے مقاصد کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے وزیراعظم کی ہدایت پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کی جارہی ہیں صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ھے یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلیے موثر اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں یو ایچ سی اور دیگر پالیسی پروگرامی اصلاحات سے متعلق معیاری تکنیکی مدد کی اہمیت کو تسلیم کر تا ہوں پاکستان موسمیاتی لچکدار صحت کے نظام کی طرف بڑھنے کے لیے پرعزم ہے وزارت کے سیکٹرل پلان کی دو اہم سرگرمیاں نئی نیشنل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پالیسی کی تشکیل میں آپ کا تعاون قابل تحسین ہے برطانوی حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کیلیے تعاون اور تکنیکی سپورٹ جاری رکھے گی۔