اسلام آباد(خبرنگار)صاحبزادہ محمد حسان حسیب الرحمن رکن اسلامی نظریاتی کونسل نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران دلچسپی کے باہمی امور پر گفتگو ہوئی حاحبزادہ حسان حسیب نے بطور چیئرمین کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی خدمات کو سراہا دونوں شخصیات نے کونسل کی کارکردگی کو مؤثر ترین بنانے کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ڈاکٹر راغب نعیمی نے بتایا کہ اگلے ماہ کونسل کی گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔