ہسپتالوں میں سموگ کے حوالے سے خصوصی کاؤنٹرز قائم کئے جائیں،کمشنر راولپنڈی 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہاہے کہ لاہور و دیگر ڈویژنوں کے بعد سموگ نے اب راولپنڈی کا رخ بھی کر لیا ہے بھارت سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کی روک تھام،مصنوعی بارشوں، سموگ ٹاورسمیت جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے 10ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ اسکے علاوہ ڈویڑنل انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں بنائی گئی انسداد سموگ کمیٹی کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات جلانے، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے علاوہ چلنے والے بھٹوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسکے علاوہ محکمہ صحت کی جانب سے عوام الناس کے لئے ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے جس میں عوام سے اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلے۔  اگر نکلنا ضروری ہو تو ماسک کا استعمال ضرور کریں کیونکہ سموگ بچوں، بڑوں اور بزرگوں کو شدید متاثر کر تی ہے اور یہ آنکھوں کی تکلیف،سانس اور پھیپڑوں کی  بیماریاں کا باعث بنتی ہیانہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں سموگ کے حوالے سے خصوصی کاؤنٹرز اور مطلوبہ ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد سموگ کی جانب سے کی گئی کاروائیوں کے جائزہ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سیکرٹری آرٹی اے، چیف ٹریفک آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات، سی ای او ہیلتھ و دیگر متعقلہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر انسداد سموگ کمیٹی جس میں سیکرٹری آرٹی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات اور ٹریفک پولیس نمائندگان شامل ہیں، ان کی جانب سے سموگ کی روک تھام کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے بتایا گیا کہ جولائی 2024 سے اب تک سموگ کا باعث بننے والے 24 بھٹوں کو منہدم اور 81 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اسکے علاوہ خلاف ورزی کے مرتکب 02 انڈسٹریل یونٹس کو سیل اور مجموعی طور پر 09 لاکھ کا جرمانہ عائد کیاگیا۔اسی طرح سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں چھوڑ کر آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2711 کو چالان، 441 گاڑیاں ضبط جبکہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن