سعودی عرب اور ایران میں قربتیں بڑھنے لگیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں۔ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا  کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے لیے اہم اور ضروری ہیں۔ ایرانی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان تعلقات کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ ریاض کے ساتھ تہران کے تعلقات کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوں گے۔  محمد رضا عارف نے اپنےایک حالیہ بیان میں کہا کہ ہم ایران پر اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کی مذمت کو سراہتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ مملکت کے ساتھ گہرے تعلقات میں علاقائی تعاون شامل ہو گا۔ ایران کے نائب صدر نے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور غزہ کے حوالے سے سعودی موقف کو سراہا۔سربراہی اجلاس کے دوران، فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی نسل کشی کی کارروائیوں کا ذکر کیا گیا۔ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کھل کر اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی گئی۔ اعلامیے میں غزہ اور لبنان میں جاری جارحیت بند کرنے اور اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن