وسطی یمن میں حوثی لیڈروں پر امریکی ڈرون حملہ

پیر اور منگل کی درمیانی شب الحدیدہ کے ساحلی صوبے میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی طیاروں کی بمباری کے بعد العربیہ/الحدث ذرائع نے اطلاع دی کہ ایک امریکی ڈرون نے وسطی یمن میں البیضاء علاقے کے قریب گروپ کے رہ نماؤں کو نشانہ بنایا۔

امریکی ڈرون
انہوں نے مزید کہا کہ منگل کی شام امریکی ڈرون نے ملک کے وسط میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ نشانہ بننے والی کار الصومعہ کے علاقے میں حوثی رہ نماؤں کو لے جا رہی تھی۔یہ واقعہ سوموار اورمنگل کی درمیانی شب الحدیدہ کی ساحلی گورنری میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی طیاروں کی جانب سے متعدد حملے کیے جانے کے بعد سامنے آیا حملے الحدیدہ کے جنوب میں الدرہیمی علاقوں اور گورنری کے مشرق میں واقع باجل کے علاقے سے حوثی باغیوں کے تین میزائل داغے جانے کی نگرانی کے بعد کیے گئے۔پینٹاگان نے اعلان کیا کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔پینٹاگان نے مزید کہا کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے گذشتہ ہفتے کی رات یمن میں حوثی باغیوں کے ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی جدید تنصیبات پر کئی فضائی حملے کیے تھے۔

جہاز کی ری ڈائریکشن
قابل ذکر ہے کہ حوثی باغی گذشتہ سال نومبر سے یعنی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد سے یمن کے قریب بین الاقوامی جہاز رانی پر حملے کر رہے ہیں۔ان حملوں کے نتیجے میں امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے شروع کیے اور عالمی تجارت میں خلل پیدا ہوا۔ جہازوں کے مالکان نے اپنے جہازوں کو بحیرہ احمر اور سویز کینال سے دور افریقہ کے جنوبی سرے کے گرد طویل راستے پرچلانے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن