رواں برس چین میں ایوی ایشن سے متعلق بین الاقوامی نمائش کے موقع پر عسکری شعبے کی مصنوعات اور دیگر کامیابیوں کے باعٹ سعودی پویلین میں مملکتی ادارے اور کمپنیاں نمایاں ہوں گے۔چین میں یہ ایئر شو 2024 کے نام سے منگل سے شروع ہوا ہے اور 17 نومبر تک جاری رہے گا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا ایئر شو اور نمائش ہوگی سعودی پویلین میں عسکری شعبے کی مصنوعات اور ایوی ایشن سے متعلق پراڈکٹس نمایاں ہوں گی۔ اس سے قومی سطح پر ان شعبوں کی پیداوار کو ترقی اور بڑھاوا ملے گا۔یاد رہے حکومت کی کوشش ہے کہ اپنی مصنوعات کو مقامی طور پر تیار کرنے اور فوجی ضرورت کے پرزوں کی پیداوار میں 2030 تک پچاس فیصد اضافہ کرے۔چین میں شروع ہونے والی اس نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مملکت کی ملٹری انڈسثریز کے گورنر جنرل احمد الاوہلی نے سعودی پویلین کا افتتاح کیا۔ ان کے ساتھ اس موقع پر چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الروالی اور چین میں سعودی سفیر عبدالرحمان الحربی سمیت دوسرے اعلی حکام موجود تھے۔ملٹری انڈسٹریز کے سربراہ نے کہا چین میں ہونے والی اس اہم نمائش میں شرکت پہلی بار کی جارہی ہے۔ ہم عالمی سطح پر مملکت کی موجودگی میں ہر جگہ اضافے کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں اور ہر شعبے میں ترقی و تعمیر کے جذبے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ہماری معیشت دنیا کے اہم ملکوں کے گروپ جی 20 میں شامل ہے۔ جو ہمارے ویژن 2030 کے تحت پیش رفت ہے۔ہماری اس شرکت کا مقصد بین الاقوامی سطح پر اپنی شراکت داری کو بڑھانا اور فوجی شعبے میں زیادہ انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔ نیز مملکت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو لانا شامل ہے واضح رہے سعودی ڈیفنس سیکٹر مجموعی سعودی معیشت میں 17 ارب ڈالر سالانہ کا حصہ دار ہے۔