یمنی حوثیوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر اور عرب پانیوں میں دو فوجی کارروائیاں کر کے امریکی بحریہ کی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حوثی ترجمان کے مطابق ان کی یہ کارروائی آٹھ گھنٹوں پر محیط رہی ہے۔ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق پہلے کارروائی کے دوران بحیرہ عرب میں امریکی طیارہ بردار جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی میں حوثیوں کے ترجمان یحییٰ ساریہ کے دعوے کے مطابق حوثی ڈرون طیارے بھی بروئے کار لائے گئے۔بتایا گیا ہے کہ ایک کشتی شمال مغرب میں یمنی بندر گاہ الحدیدہ سے 70 سمندری میل دور تھی۔ اس دوران کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ یہ بات برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتائی ہے۔ برطانوی ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ کشتی محفوظ رہی ہے اور اسے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔