تل ابیب پر ایک اور میزائیل حملے کا ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے منگل کے روز دعوی کیا ہے۔ البتہ اسرائیلی فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میزائل حملے کو روک لیا گیا ہے اور کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔البتہ اسرائیلی فوج نے یہ تسلیم کیا ہے کہ میزائل لبنان کی طرف سے آئے تھے اور ان کا ہدف تل ابیب ہی تھا۔حزب اللہ کے مطابق اس نے منگل کے روز تل ابیب کے جنوب میں اسرائیلی فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل فائر کیے ہیں۔اسرائیلی فوج نے اس موقع پر شہر اور اس آس پاس کے علاقے میں خطرے کے سائرن بجانا شروع کر دیے تاکہ اسرائیلی بنکروں اور زیر زمین پناہ گاہوں میں چھپ سکیں۔بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے سالوو نامی میزائل فائر کیے گئے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس دوران تل ابیب کے بین الاقوامی بین گورین ایئر پورٹ پر مسافر طیاروں کی آمدورفت کچھ دیر کے لیے روک دی گئی تھی۔