اسلامی تحریک مزاحمت نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ امریکا بھی نسل کشی میں ملوث ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں بائیڈن انتظامیہ اور اسرائیل شراکت دار ہیں، غزہ میں انسانی صورتِ حال کی بہتری کے لیے اسرائیل کے حق میں امریکی بیان قابل مذمت ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔