سعودی عرب کے نیوم کے لیے نئے قائم مقام سی ای او کا اعلان

سعودی عرب کے 500 بلین ڈالر کے عظیم منصوبے نیوم نے ایمن المدیفر کو قائم مقام سی ای او مقرر کیا ہے، یہ بات کمپنی نے منگل کو ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔نظمی النصر کی روانگی کے بعد المدیفر نیوم کے علاقوں، شعبوں اور محکموں میں ٹیموں کی سربراہی سنبھالیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا، "جیسا کہ نیوم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے تو یہ نئی قیادت یقینی بنائے گی کہ آپریشنل تسلسل، مستعدی اور کارکردگی پروجیکٹ کے مجموعی وژن اور مقاصد کے مطابق ہو۔"2018 سے پی آئی ایف کے مقامی رئیل اسٹیٹ ڈویژن کے سربراہ ہونے کے علاوہ المدیفر مملکت میں کئی ممتاز کمپنیوں کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔نیوم نے کئی پائیدار پرکشش مقامات کا اعلان کیا ہے مثلاً لیجا، ایپی کون، سیرانا، اوتامو، نورلانا وغیرہ۔خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش میں سعودی عرب نے اپنا سیاحتی ویزا باضابطہ طور پر ستمبر 2019 میں شروع کیا تھا اور اس کے بعد سے اس نے سیاحت کے شعبے کو فروغ دیا ہے۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے حصے کے طور پر سیاحت کو اہمیت دی ہے۔ یہ ایک اصلاحاتی ایجنڈا ہے جس میں حیاتیاتی ایندھن سے دیگر ذرائع کی طرف منتقلی کا تصور کیا گیا ہے اور اس کا مقصد معیشت کو مزید متنوع بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن