تین بچوں کی ماں مس یونیورس ایونٹ کے لئے نامزد

مس یونیورس ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یو اے ای نے ایک شادی شدہ تین بچوں کی والدہ کو نامزد کیا ہے۔ جو ناصرف ایک تین بچوں کی والدہ کے ساتھ ایک ماڈل بھی ہیں۔ ایمیلیا ڈوبرایوا عالمی ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔زرائع کے مطابق مس یونیورس آرگنائزیشن کی جانب سے نامزد نیشنل ڈائریکٹر پوپی کیپیلا کے مطابق ایمیلیا مس یونیورس یو اے ای کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے، وہ گزشتہ دس برس سے امارات میں رہائش پذیر ہیں، اماراتی شخص سے شادی اور عربی زبان میں گفتگو کرسکتی ہیں اور خوبصورت اور ذہین بھی ہیں۔پوپی کے مطابق ملبوسات کے رائونڈ میں ایمیلیا عبایا پہنیں گی جو متحدہ عرب امارات کے لیے ایک شاندار خراج عقیدت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے عبایا کا نچلہ حصہ حقیقی ریت پر مشتمل ہوگا اور اوپری حصہ اس جدیدیت کی عکاسی کرے گا جو اس ملک نے حاصل کی ہے، گان میں متحدہ عرب امارات کی ترقی کا سفر ظاہر ہوگا کہ کس طرح ریت سے ایک جدید ملک بنا۔پہلے صرف 18 سے 28 سال کی عمر کے غیر شادی شدہ ماڈلز کو ہی مس یونیورس کے مقابلہ حسن میں شرکت کی اجازت تھی۔ تاہم 2023 میں عمر، قد، وزن اور ازدواجی حیثیت سے متعلق تمام پابندیوں کو ہٹا دیا گیا تاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔متحدہ عرب امارات کے علاوہ نو دیگر ممالک اس ایونٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے جن میں مقابلے کی پہلی حجابی مقابلہ کرنے والی مس صومالیہ بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن