نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا، جس میں ارب پتی ایلون مسک بھی شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک اور ان کے معاون وویک راما سوامی ’حکومتی کارکردگی‘ کے نئے محکمے کی قیادت کریں گے جبکہ فوکس نیوز کے میزبان اور سابق فوجی اہلکار پیٹ ہیگسیتھ وزیرِ دفاع ہوں گے۔
مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی کے طور پر ریئل اسٹیٹ ٹائیکون اسٹیو وٹکوف فرائض انجام دیں گے۔
مغربی کنارے کے وجود سے انکاری اور حماس سے جنگ بندی کے مخالف اسرائیل نواز سابق گورنر مائیک ہکبی جان اسرائیل کے لیے امریکی سفیر ہوں گے۔
سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس جان ریٹکلیف کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا ہے۔
اس کے علاوہ جیوئش امریکن لی زیلڈین انوائرمینٹ پروٹیکشن ایجنسی کے سربراہ ہوں گے۔
انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کے ماحولیاتی تبدیلی قانون کی مخالفت میں ووٹ ڈالا تھا۔