لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف وارننگ و آگاہی مہمات ختم کر کے اب کریک ڈاؤن ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو 63 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے، دھواں چھوڑنے پر 1663 موٹرسائیکلوں کا چالان اور 536 کو بند کیا گیا۔

عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ بغیر حفاظتی اقدامات کے چلنے والی 119 ٹریکٹر ٹرالیاں تھانوں میں بند کی گئیں

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں41 اینٹی اسموگ اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں، داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے قائم کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے یہ بھی کہا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھی چالان ٹکٹس جاری کیے جا رہے ہیں

ای پیپر دی نیشن