معروف کورین اداکار کی گھر سے لاش برآمد

Nov 13, 2024 | 16:01

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ اداکار سونگ جائی رم گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ کورین میڈیا کے مطابق اداکار سونگ جائی رم سیول کے سیونگ ڈونگ ڈسٹرکٹ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں منگل کو مردہ پائے گئے انکے قریب سے دو صفحات پر مشتمل ایک خط بھی ملا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انکی موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے، سونگ جے رم کی آخری رسومات 14 نومبر کو یوئڈو میں ادا کی جائیں گی۔ ان کی موت کی اطلاع کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کے ڈرامہ میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور سونگ جائی رم چند ایک شو بشمول 2012 کے ڈرامہ ’دی مون ایمبریسنگ دی سن‘ میں بھی کام کیا تھا، انھوں نے کے ڈرامہ میں کم سو ہائیون کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی 

مزیدخبریں