پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق پشاور، صوابی، مالاکنڈ، سوات، مینگورہ، نوشہرہ، لنڈی کوتل، مانسہرہ، چارسدہ، خیبر، باڑہ، مردان، ہنگو، چترال، جمرود، تیراہ، دیر بالا، اوگی، رستم، بونیر اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔میٹ آفس کے مطابق، زلزلہ صبح 10 بجکر 13 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 220 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ 11 ستمبر کو اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.7 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان کے قریب شادی والا کا علاقہ تھا۔اس سے  2 روز قبل سوات سمیت خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابقریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن