سندھ بھرمیں ایک بار پھرمیدان سج گیا

سندھ بھرمیں ایک بار پھرمیدان سج گیا.صوبے کے 26 اضلاع میں بلدیاتی نشستوں پرضمنی انتخابات کل ہوں گے. 77میں سے42 بلدیاتی نشستوں پر 388امیدوار مدمقابل ہوں گے، 31 نشستوں پر پہلے ہی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔کراچی سمیت سندھ بھرکے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے.شہر قائد کی 10، حیدرآباد کی 5 نواب شاہ اور سکرنڈ کی 4 سکھر اور ٹنڈو محمد خان کی 2،2ٹندوآلہ یار اور گھوٹکی کی 1،1نشستوں پر الیکشن ہورہے ہیں۔لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپورجیکب آباد، نوشہرو فیروز، میرپور خاص، مٹیاری اور ٹھٹھہ کی بھی ایک ایک بلدیاتی نشست پر الیکشن ہوگا۔کُل 77 نشستوں میں سے 31 پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے. 42 نشستوں کے لیے 388 امیدوار آمنے سامنے کراچی کے 6 اضلاع سے 85 جبکہ دیگر 14اضلاع سے 303 امیدوار میدان میں ہیں.4نشستیں درست کاغذات جمع نہ کرانے پراب بھی خالی ہیں۔الیکشن کمیشن کےمطابق صوبے میں 274 پولنگ اسٹیشنز میں سے 213 کو انتہائی حساس اور 50 کو حساس قراردیا گیا ہے۔

کراچی کے 6 اضلاع میں چار چیئرمین، دو وائس چیئرمین اور چار وارڈ کونسلرز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے. ضلع ملیر ٹی ایم سی بختاور یوسی 9 میں چیئرمین اور ٹی ایم سی ابراہیم حیدری یوسی 7 میں کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوگی۔ضلع کورنگی میں ٹی ایم سی ماڈل کالونی یوسی 7 میں چیئرمین، ٹی ایم سی لانڈھی یوسی 6 میں وائس چیئرمین اور ٹی ایم سی کورنگی یوسی 7 میں وارڈ کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوگی۔اس کے علاوہ ضلع غربی میں ٹی ایم سی منگھوپیر یوسی 5 میں وارڈ کونسلر کی نشست اور ضلع جنوبی میں ٹی ایم سی صدر یوسی 13 میں چیئرمین کی نشست پر پولنگ ہوگی۔ضلع وسطی میں ٹی ایم سی لیاقت آباد یوسی 7 میں چیئرمین اور ٹی ایم سی گلبرگ یوسی 5 میں وائس چیئرمین اور ضلع کیماڑی میں ٹی ایم سی بلدیہ یوسی 10 میں وارڈ کونسلر کے نشست پر پولنگ ہوگی .کراچی کی مختلف کیٹیگریز کی 10 بلدیاتی نشستوں پر 68 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے 167 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں شہر میں 167 پولنگ اسٹیشن میں سے 136 کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ہے جبکہ 26 پولنگ اسٹیشن حساس اور 5 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 16 سے 18 اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 8 سے 12 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

۔

ای پیپر دی نیشن