پنجاب کی ترقی فتنہ پارٹی سے ہضم نہیں ہورہی:عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاست “سڑک چھاپ” سیاست سے بھی بدتر ہوچکی ہے۔صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنے اور جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی.ایمپائر کی انگلی، سازشی کردار اور سہولتکاری بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا قبلہ رہے۔انہوں نے کہا کہ چور چور کی گردان کرنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا. قوم کے بچوں کو اپنے اقتدار کی ہوس میں جھونکا اپنے بچے لندن میں لگژری لائف اسٹائل انجوائے کررہے ہیں. تحریک انصاف کی سیاست “سڑک چھاپ” سیاست سے بھی بدتر ہوچکی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا ہم سڑکیں بناتے جائیں گے تم سڑکیں ناپتے جاؤ گے. پنجاب کی ترقی فتنہ پارٹی سے ہضم نہیں ہورہی.مریم نواز پنجاب میں تاریخی اور انقلابی اقدامات کررہی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب کے ہر طبقے اور ہر شعبے کے لیے ریلیف پیکج اور منصوبے شروع کیے ہیں. بانی پی ٹی آئی کی سیاسی زندگی ڈھیل اور ڈیل کے گرد گھومتے گزری ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں خوشحالی لوٹ رہے سرمایہ کاری آرہی ہے. فتنے اور اس کی جماعت کو احتجاج، احتجاج اور احتجاج کے خواب آرہے ہیں.سیاسی لوگ سیاسی جدوجہد کرتے سیاست کی آڑ میں فیڈریشن پر چڑھائی کے خواب نہیں دیکھتے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے.جو قانون توڑے گا شہریوں میں خوف ہراس پھیلائے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن