ہم نے مایوس نہیں ہونا، ہمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اسلام آباد احتجاج کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے .اس بار مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے.احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم نے مایوس نہیں ہونا، ہمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بنانے کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں. ہم نے مایوس نہیں ہونا، ہمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کا خواب بڑا ہوتا ہے. اسکواش بہت کھیلا ہے. 95 میں لاہور بورڈ کی جانب سے میچ جیتا تھا۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ آپ مشکلات سےمقابلہ نہیں کریں گے تومضبوط قوم نہیں بن سکتے.مشکل وقت کا مضبوطی سے مقابلہ کیا کریں، والدین سے کہتا ہوں اپنی بچیوں پر زیادہ انویسٹ کریں۔

ای پیپر دی نیشن