تمام ٹیکسز کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم ای پیمنٹ 2.0 متعارف

تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کے لیے نیا مربوط سسٹم ای پیمنٹ 2.0 متعارف کرا دیا گیا۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق وِد ہولڈنگ ٹیکس، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی یکجا کر دی گئی ہے۔

ٹیکسوں کی ادائیگی کا نیا سسٹم آئرس 2.0 پورٹل کے اندر دستیاب ہے۔

صارفین کو انٹر نیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ پر آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہو گی۔

ایف بی آر کے مطابق ادائیگی ہونے پر تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید ای میل اور ایس ایم ایس پر دی جائے گی۔

ایف بی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایک مربوط انٹر فیس فراہم کرنے سے متعدد لاگ اِنز اور پلیٹ فارم بدلنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن