کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

Nov 13, 2024 | 23:28

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات نے کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

ادھر ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ 14 سے 16 نومبر تک پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔ 

راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 15 نومبر کو بھکر، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ بارشوں سے اسموگ میں کمی متوقع ہے

مزیدخبریں