اپوزیشن سمیت کوئی بھی غیر آئینی تبدیلی کا خواہشمند نہیں ہے مگر حکومت کا چلنا ممکن نہیں رہا۔ مسلم لیگ ضیا کے سربراہ محمد اعجاز الحق

Oct 13, 2010 | 05:06

سفیر یاؤ جنگ
ہارون آباد میں اپنے حلقہ انتخاب میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےاعجاز الحق نے کہا کہ عدلیہ سے بلا جوازمحاذ آرائی کی کیفیت پیدا کر کے حکومت ملکی نظام کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو این آر آو پر عملدرآمد میں دلچسپی نہیں ہے حالات مڈٹرم الیکشن کی طرف بڑھ رہے ہیں اورمڈ ٹرم الیکشن کے ذریعےہی جمہوری نظام بچایا جاسکتا ہے، مڈٹرم الیکشن سے بھاگنے والے جمہوریت پسند نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کو ششیں مخلصانہ ہیں۔ اعجازالحق کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کےعمران خان، آفتاب شیر پاﺅ سمیت ملک بھر کے دیگررہنماﺅں کو بھی گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔
مزیدخبریں