پولیس کے مطابق ہزارہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچپن سالہ شاہ وزیر اور اڑتیس سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔ ادھر بلدیہ ٹاؤن مواچھہ گوٹھ میں ہاتھ پاؤں بندھی ایک شخص کی نعش ملی ہے جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ شب ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد کشیدگی پھیل گئی اور کاروبا ر زندگی معطل ہوگیا تاہم رینجرزاور پولیس نے موقع پر پہنچ کرحالات پر قابو پالیا تاہم مزکورہ علاقوں میں پولیس اوررینجرز کا گشت بڑھادیا گیا ہے۔