پولیس حکام کے مطابق سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ذکریا گوٹھ میں ملزم شبیر حسین نے اپنے بھائی بابر حسین کے ہمراہ تیز دھار آلے سے وار کرکے بیوی کبریٰ ، سات سالہ بیٹی رمشا ، اڑھائی سالہ بیٹے عبداللہ کو قتل کردیا جبکہ اسی دوران سترہ سالہ بیٹی مدیحہ بھی چھریوں کے وار سے شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق متعلقہ خاندان کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے جوآٹھ ماہ قبل کراچی روزگار کی خاطرآیا تھا۔ پولیس نے لاشوں کوتحویل میں لینے کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ملیر کینٹ منتقل کردیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔