مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف آج مکمل ہڑتال ، بارہ مولا میں ایک ماہ سے جاری کرفیو کے باعث اشیائے خوردونوش اورادویات کی قلت کا بحران شدت اختیار کرگیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کشمیر چھوڑ دو تحریک کے تحت  احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی کال پربھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ ادھر ضلع بارہمولہ کے علاقے پلہالن میں مسلسل ایک ماہ سے کرفیو نافذہے۔ بھارتی فوج اورپولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں۔ داخلی و خارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء ، ادویات اور دیگر ضروری سامان کی قلت کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن