ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں نمایاں کمی کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

Oct 13, 2010 | 05:46

سفیر یاؤ جنگ
پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوار بارہ ہزار سات سو اٹھایئس میگاواٹ ہے جبکہ طلب پندرہ ہزاراٹھہتر میگاواٹ ہے۔ بجلی کا شارٹ فال دو ہزار تین سو پچاس میگاواٹ ہوگیا ہے۔ بجلی کے شارٹ فال میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے چند دن پہلے تک شارٹ فال بلند ترین سطح چار ہزار آٹھ سو تراسی میگاواٹ تک پہنچ گیا تھا لیکن شارٹ فال میں کمی کا شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا شہری علاقوں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے
مزیدخبریں