ایرانی صدر محمود احمدی نژاد لبنان کے دورے پر روانگی سے قبل تہران ائیرپورٹ پر پریس کانفرنس کررہے تھے۔احمدی نژاد نے مزید کہا کہ علاقائی پیچیدگیوں کے حل کے لئے فریقین کا مذاکرات کی میز پر آنا ضروری ہے۔ ایرانی صدر کے دورے کے دوران بجلی، پانی اور توانائی کے منصوبوں کے لئے چار سو پچاس ملین یو ایس ڈالرزکے معاہدے پر دستخط کرنے کا امکان ہے۔ لبنان نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے سال بحیرہ روم کے ساحل پر گیس کی تلاش کے لئے لائسنس جاری کردیا جائے گا۔