لاکھوں دلوں پرراج کرنے والے برصغیر کے لیجنڈ قوال، گلوکاراور مسیقار نصرت فتح علی خان کی باسٹھ ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

Oct 13, 2010 | 06:19

سفیر یاؤ جنگ
نصرت فتح علی خان تیرہ اکتوبرانیس سو اڑتالیس کو فیصل آباد کے ایک موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انکے والد مشہورقوال اورموسیقار بھی تھے۔ نصرت فتح علی خان نے اوائل عمر سے ہی طبلہ اور موسیقی کے دیگر آلات بجانے کی تربیت لینا گھر سے ہی شروع کردی تھی ۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز قوالی سے کیا۔ مگر جلد ہی انہوں نے مشرقی اورمغربی موسیقی کےامتزاج سے خود کو منوالیا۔ دم مست قلندر، اکھیاں اڈیک دیاں، آفریں آفریں، کسے دا یار نہ وچھڑے، کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا سمیت ہزاروں گانوں نے ان کی آواز کودنیا کے کونے کونے تک پہنچا دیا۔ ان کی مرتب کردہ دھنوں اور گائے ہوئے گانوں نے پاکستان اور بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی تہلکہ مچادیا۔ خوبصورت آواز کا مالک یہ گلوکار گردوں کے عارضے میں مبتلا ہوکر لندن کے ایک ہسپتال میں سولہ اگست انیس سو ستانوے میں چل بسا۔
مزیدخبریں