سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلٰی سندھ کو کام کرنے سے روکنے کیلئے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Oct 13, 2010 | 07:53

سفیر یاؤ جنگ
سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر محمد علی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کو کام سے روکا جائے، کیونکہ وہ عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں انسان ایسی ذہنی بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے جس سے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، مذکورہ درخواست پر جسٹس سجاد علی شاہ نے درخواست گذار سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے دنیا بھر میں کوئی مثال عدالت میں پیش کریں جس میں وزیر اعلٰی یا کسی حکومتی رکن کے لیے عمر کی کوئی پابندی عائد ہو، جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔
مزیدخبریں