حکومت سندھ نے وزیراعلٰی سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے لئے تعیرنو کونسل قائم کردی ہے۔

Oct 13, 2010 | 11:11

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق سولہ رکنی کونسل میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف جام مدد علی بھی شامل ہیں، جبکہ ایم کیو ایم، فنکشنل لیگ اور عوامی نیشنل پارٹی کے وزراء کو شامل نہیں کیا گیا، تعمیرنو کونسل کے دیگر ارکان میں صوبائی وزیر خوراک نادر مگسی، مراد علی شاہ، قیصر بنگالی، زبیر موتی والا، ڈاکٹر سلمان شیخ، وزیراعلٰی سندھ کے صاحبزادے اسد علی شاہ، وفاقی وزیر نوید قمر کے بھائی ڈاکٹر ندیم قمر، مظہر صدیقی، سلیم عباس جیلانی، محمود نواز شاہ، اشفاق میمن، محمد علی ٹبہ، قائم مقام چیف سیکریرٹری سندھ غلام علی شاہ پاشا اور ایئر مارشل ریٹائرڈ نیاز الدین شیخ شامل ہیں۔
مزیدخبریں