حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے اتحادیوں میں اختلافات کے باعث گزشتہ ہفتے انسداد تجاوزات کمیٹی کو توڑ دیا تھا اب اس حوالے سے کسی بھی آپریشن کی منظوری گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان ،وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اوراے این پی سندھ کے صدر شاہی سید باہمی مشاورت سے دیں گے۔ اس سلسلے میں انسداد تجاوزات سیل کے ڈائریکٹر جنرل سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ان کی نگرانی میں ڈائریکٹر انسداد تجاوزات سیل ای ڈی او ریونیو روشن شمیم کارروائی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اب تک قبضہ مافیا کے خلاف مختلف کارروائیوں میں دس مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ آٹھ ارب روپے مالیت کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جا چکی ہے۔